چین کے نائب وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد آج پہنچیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ آج 30 جولائی کو پاکستان کے 3 روزہ دورے کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورے کی دعوت حکومتِ پاکستان نے دی۔

تفصیلات کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ آج اتوار کے روز پاکستان کے 3 روزہ دورے کیلئے پہنچیں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہی لیفنگ کو اسلام آباد آمد کی دعوت پاکستان نے دی۔ دورہ 30 جولائی سے یکم اگست تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسلام آباد انتظامیہ نے 2روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ہی لیفنگ سی پیک کی 10 سالہ سالگرہ کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت اور صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

قبل ازیں اسلام آباد کی شہری انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کی چھٹیوں کے فوراً بعد 2 روزہ مزید تعطیلات کا اعلان کیا جس کیلئے وزارتِ داخلہ کو سمری ارسال کردی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی وفود کی آمد کے موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نطر  31 جولائی اور یکم اگست کو تعطیل ہوگی۔ حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

Related Posts