پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا، تحصیل متھرا میں پولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آج صبح شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ضمنی انتخابات کیلئے 2 تحصیلوں میں پولنگ ہوگی۔ متھرا کے 84 پولنگ اسٹیشنز کوحساس ترین قرار دیتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
عام انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کا پولنگ اسکیم ڈرافٹ تیار
ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمعیت علمائے اسلام کے چیئرمین کے انتقال کےئ بعد عمل میں لایا جارہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں 6 امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 لاکھ 18 ہزار 630 ہیں۔پولنگ کیلئے عوام کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی۔
رجسٹرڈ ووٹرز میں سے مردوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 738 جبکہ خواتین کی 97 ہزار 892 ہے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے تحصیل متھرا میں 155 پولنگ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار رفیع اللہ، تحریکِ انصاف کے انعام اللہ، جماعتِ اسلامی کے افتخار احمد، اے این پی کے عزیز غفار خان، ن لیگ کے فضل اللہ جبکہ پیپلز پارٹی کے علی عباس خان مدِ مقابل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








