اسلام آباد: ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی 5 سال گزارنے کے بعد ختم ہوچکی ہے تاہم قانونی اعتبار سے رسک نہیں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نوازشریف کیلئے آئینی و قانونی اعتبار سے رسک زیرو نہ ہوجائے، سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کا نہیں سوچیں گے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ مقرر
ایک سوال کہ ”اس وقت عمران خان جیل میں ہیں اور اگر نواز شریف کی وطن واپسی ہوئی اور انہیں ضمانت نہ مل سکی تو کچھ وقت کیلئے انہیں بھی جیل جانا پڑے گا“ کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قانونی اعتبار سے رسک نہیں لینا چاہتے۔
سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد سنائے گئے فیصلے کا نواز شریف کی نااہلی پر فرق نہیں پڑتا، 5 سال گزرنے کے بعد ان کی نااہلی ختم ہوچکی ہے اور نواز شریف وطن واپس ضرور آئیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی نواز شریف کے خلاف اسکور سیٹل کر رہا ہو یا عدلیہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کوئی ایسا فیصلہ کرے، اس لیے تمام تر رسک صفر ہو جانے کے بعد ہی نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








