سہ فریقی اجلاس، فریقین کا اسرائیل سے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مصر، اردن اور فلسطین نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے دوران اسرائیل سے مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سربراہی اجلاس میں اردن، فلسطین اور مصر کے سربراہانِ مملکت نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور مسئلۂ فلسطین کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطین کیلئے سفیر کا اعلان، سعودی عرب اور اسرائیل آمنے سامنے

سہ فریقی سربراہی اجلاس میں مصر کے صدر عبدال فتاح السیسی، اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ 2 اور فلسطینی صدر محمود عباس نے شرکت کی اور خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

تینوں سربراہانِ مملکت نے اسرائیل پر زور دیا کہ عالمی قانون اور ماضی کے بین الاقوامی معاہدوں کے تناظر میں اپنے فرائض اور عہد کا پاس رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

سربراہی اجلاس کے دوران تینوں سربراہانِ مملکت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں پر حملے بند کرنا ہوں گے جبکہ مقبوضہ فلسطین کے مسئلے کے حل کیلئے پیشرفت ضروری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا  کہ فلسطین کیلئے سعودی سفیر کو بیت المقدس میں نہیں رہنے  دیں گے جبکہ سعودی عرب نے پہلی مرتبہ فلسطین کیلئے سفیر مقرر کیا تھا۔

Related Posts