اسٹیج پر فحش ڈانس اور اشارے کرنے پر 14 اداکاراؤں کو نوٹس جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کمرشل تھیٹرز میں پرفارم کرنے والی 14 اسٹیج اداکاراؤں کو فحش اور بیہودہ پرفارمنس پر شوکاز نوٹس بھیج دیا۔

پنجاب حکومت نے کمرشل تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور ان کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے تاکہ بدتمیزی، فحش پرفارمنس اور بیہودہ رقص کو ختم کیا جاسکے۔

جن اسٹیج اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، نایاب خان، شیلا چوہدری، آیان اختر، سونو بٹ، خوشبو خان، روشن خان، کاجل چوہدری، سارہ خان، ماہنور، جیا بٹ اور تبسم خان شامل ہیں۔

انہوں نے سات دن کے اندر تحریری جواب دینے کو کہا ہے کہ ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ 1876 کے تحت ان کی پرفارمنس پر پابندی کیوں نہ لگائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ویمن فٹبال کھلاڑی کے ہونٹوں کا بوسہ اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر کو مہنگا پڑ گیا

اس سے قبل حکام نے 9 اگست کو نو اداکاروں کو نوٹس بھیجے لیکن انہوں نے اپنا جواب جمع نہیں کرایا۔ دو اداکاراؤں شمع رانا اور پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جنہوں نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی۔

الحمرا ہال میں بے ہودہ رقص کے واقعات کے بعد صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پنجاب آرٹس کونسل کے تحت کام کرنے والے 12 سرکاری تھیٹرز میں اسٹیج پرفارمنس کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت نے لاہور آرٹس کونسل (ایل اے سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو برطرف کردیا۔ انہیں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا تھا اور الحمرا آرٹ سینٹر کے سرکاری تھیٹر میں بیہودہ اور فحش رقص کے کئی واقعات سامنے آئے۔

محکمہ داخلہ کمرشل تھیٹرز کے مالکان اور سٹیج اداکاراؤں کے خلاف بیہودہ اور فحش پرفارمنس پر ایف آئی آر درج کرنے اور صوبے کے کسی بھی تھیٹر میں پرفارمنس پر پابندی لگانے پر غور کر رہا ہے۔

Related Posts