پریانکا چوپڑا کی فلم ’لو اگین‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم لو اگین ستمبر 2022 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

رومانوی کامیڈی فلم مئی 2023 میں سینما میں ریلیز ہوئی تھی جس کو اب ستمبر میں نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

جیمز سی اسٹراؤس کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم میرا رے نامی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے منگیتر کی موت کے بعد ذہنی الجھنوں کا شکار ہوجاتی ہے، اسی دوران وہ اپنے منگیتر کے فون سے خود کو رومانوی پیغامات بھی بھیجتی ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2023 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے 10 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا، اس کی کاسٹ میں پریانکا چوپڑا، سیم ہیوگن اور گلوکارہ سیلین ڈیون شامل ہیں۔

سونی پکچرز ریلیزنگ کے ذریعہ ریلیز کی گئی یہ فلم اسکرین جیمز، 2.0 انٹرٹینمنٹ اور تھنڈر روڈ فلمز کے درمیان پروڈکشن ہے۔

Related Posts