پیپلز پارٹی جانتی تھی نئی مردم شماری کے بعد الیکشن میں تاخیر ہوگی۔جاوید لطیف

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف
نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جانتی تھی نئی مردم شماری کے بعد الیکشن میں تاخیر ہوگی، ہم اتحادی تھے ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ آئین و قانون کیلئے جدوجہد ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔ ہماری قیادت نے 3 بار آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہی اپنی حکومت گنوائی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے ملک تباہ کر دیا۔ سراج الحق

گفتگو کے دوران سابق وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی تو ہم کبھی تھے ہی نہیں، 16 ماہ کی قومی حکومت تھی جو آپ کو نظر آئی۔ جب تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو ن لیگ قیادت سمیت تمام جماعتوں کی خواہش تھی کہ فی الفور انتخابات کرائے جائیں۔

ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ کچھ باتوں میں ہم پیپلز پارٹی کے ہاتھوں ہچکچاہٹ کا شکار ہوئے کہ معیشت کا کیا حال ہے یا الیکشن سے قبل اصلاحات لانی ہیں، وغیرہ۔ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید ایکسٹینشن چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سی سی آئی میں پیپلز پارٹی موجود تھی جہاں نئی مردم شماری کو منظوری دی گئی۔ انہیں علم تھا کہ اگر نئی مردم شماری کی جانب گئے تو الیکشن میں تاخیر ہوگی۔ انہیں اس وقت بات کرنی چاہئے تھی۔ الیکشن میں تاخیر سے سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہوگا۔ 

 

Related Posts