نیو یارک: سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے فائنل میں اپنے روسی حریف کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا مینز ٹائٹل جیت لیا۔
نواک جوکووچ نے پہلے سیٹ میں روسی ٹینس پلیئر سے بآسانی 3-6 کی برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ کے دوران روس کے ڈی میدودیف کی جانب سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، دوسرا سیٹ جوکووچ نے 6-7 کے سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔
تیسرے سیٹ میں سربین ٹینس اسٹار نے اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے 3-6 سے برتری حاصل کی، یوں نواک جوکووچ کو تینوں سیٹس میں روسی حریف پر برتری حاصل رہی اور انہوں نے یو ایس اوپن ٹینس کے مینز مقابلوں کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ایشیا کپ کے میچز میں شائقین کی عدم دلچسپی، ٹکٹوں کی قیمتیں کم کردی گئیں
واضح رہے کہ نواک جوکووچ نے کیرئیر کا چوتھا یو ایس گرینڈ سلیم اپنے نام کیا ہے جس کے بعد وہ 24 بار گرینڈ سلیم جیتنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ بھی 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں، سرینا ولیمز 23، رافیل نڈال 22 اور راجر فیڈرر 20 بار گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








