نواز شریف کی وطن واپسی عدلیہ کیلئے امتحان قرار، تحریکِ انصاف کی کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کو عدلیہ کیلئے امتحان قرار دیتے ہوئے ن لیگ پر کڑی تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی عدلیہ کیلئے امتحان ہوگی۔ نواز شریف کی انسانی ہمدردی کی آڑ لے کر جیل سے لندن جانے کی تفصیلات قوم کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

گمشدگی کے بعد بیانات ریکارڈ پر، عثمان ڈار کا انٹرویو اہم نہیں۔تحریکِ انصاف کا ردِ عمل

بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف 4 ہفتوں کیلئے لندن گئے اور قوم نے 4سال تک سابق وزیر اعظم کو کھابے اڑاتے دیکھا مگر علاج معالجے کا تو ذکر تک نہیں ہوا۔ قوم مجرم کو دی جانے والی رعایت کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان دور کے سابق معاونِ خصوصی کی پارٹی سے علیحدگی پر بیان دیتے ہوئے عثمان ڈار کے نجی ٹی وی چینل پر دئیے گئے انٹرویو کو غیر اہم قرار دے دیا۔

 تحریکِ انصاف نے آج سے 10 روز قبل عثمان ڈار کے انٹرویو کو ”نئی بوتل میں پرانی شراب“ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار 24 روز تک نامعلوم اغواکاروں کی حراست میں رہے، پھر ایک نجی ٹی وی چینل پر رونمائی ہوئی۔

 

Related Posts