معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو شکست دینے کیلئے کالا جادو کرایا جس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 7وکٹس سے شکست دے کر بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں میں آؤٹ کلاس کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں مایوس کن رہی جس پر پاکستانی شائقین خاصے مایوس ہیں۔
کیا ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟
دوسری جانب بھارتی شائقین کو بھی پاکستان سے یہ شکایت رہی کہ بھارتی ٹیم کیلئے 192رنز کا ہدف انتہائی کم ثابت ہوا اور بھارت نے اکتیسویں اوور کے اختتام سے قبل شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے یہ ہدف عبور کر لیا، اس لیے میچ یکطرفہ رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کالے جادو کے ماہر معروف تانترک کارتک چکروتی کی خدمات حاصل کی ہیں۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1713159431859630361
ٹوئٹر پیغام میں حریم شاہ نے کہا کہ جے شاہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کروایا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس معاملے پر تفتیش کرنی چاہئے کیونکہ قومی ٹیم پر کالا جادو کرانے کا عمل ناقابلِ قبول ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








