کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 67روپے فی کلو، پیاز بڑی 81 روپے، پیاز چھوٹی 48روپے، پھول گوبھی درجہ اوّل 46روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 46روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 54روپے فی کلو، لمبی لوکی 53روپے، توری درجہ اول 62روپے، توری درجہ دوم 40روپے، بینگن گول 28روپے جبکہ لمبے بینگن کی قیمت 28روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد پر پہنچ گئی، 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.28 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے مہنگے ہوگئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں10  روپے کا اضافہ ہوا، 800 گرام نمک کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

Related Posts