ملک دھاندلی اور زبردستی نہیں بلکہ آئین کے تحت چلے گا۔مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک دھاندلی اور زبردستی سے نہیں بلکہ آئین کے تحت چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی ممالک ہمیں اجازت دیں کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے خلاف لڑیں، ہم اسرائیلی فورسز کو بحرِ مردار میں پھینک دیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی عدلیہ کیلئے امتحان قرار، تحریکِ انصاف کی کڑی تنقید

خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کو پارلیمان سے باہر نہیں رکھا جاسکتا، زیادتی کی گئی تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، ہم میدان میں آجائیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنی سیاست کی قربانی نہیں دیں گے، عدم استحکام کے حالات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ ہمارا سر کسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔ مفتی محمود نے دینی و مذہبی سیاست کو پہچان عطا کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1973ء کے قانون میں اسلامی شکل مفتی محمود نے پیدا کی۔ 40سال میں دنیا بدل گئی، سوویت یونین ختم جبکہ امریکا اکلوتی سپر پاور بن گیا۔ امریکا اور مغرب کا اسلام اور مذہب کے خلاف ماضی کے روس جیسا ہی کردار ہے۔ 

Related Posts