گاندھی نے کہا کہ فلسطین عربوں کی زمین ہے، مودی اسرائیل کو روکے۔اسد اویسی

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: بھارتی سیاسی جماعت مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ فلسطین عربوں کی سرزمین ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کو جارحیت سے روکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مسلم بھارتی رہنما اسد الدین اویسی نے کہا کہ غزہ کے بہادروں پر لاکھوں سلام جو آج بھی اسرائیل سے لڑ رہے ہیں اورکل بھی لڑیں گے لیکن ہم اپنے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک بات کہنا چاہتے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نریندر مودی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں پر ہوتا ہوا ظلم روکیں کیونکہ مودی نے خود فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فلسطین کے 21 لاکھ میں سے 10 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے۔بھارت اسرائیل کو روکے۔

اسرائیل حماس جنگ، 700بچوں اور خواتین سمیت 2200سے زائد فلسطینی شہید

مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شیطان ظالم کریمنل ہے جس نے 6000بم گرا کر فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کیا۔ گاندھی نے کہا تھا کہ فلسطین عربوں کی سرزمین ہے جس طرح انگریزوں کیلئے برطانیہ ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ نریندر مودی حکومت اسرائیل کے مظالم پر خاموش بیٹھی ہے۔ اگر بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت چاہتا ہے تو اسے اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف  آواز بلند کرنا ہوگی۔ 

Related Posts