سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ہندو برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے
ہندو برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے

سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 13 نومبر کو ہندو برادری کے لئے ہولی تہوار کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

 

یاد رہے کہ 13 نومبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری رنگوں کے تہوار ہولی بھرپور جوش وجذبے سے منائے گی۔

سندھ میں ہندو برادری کو خطرہ کیوں؟

 

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے یوم اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو سندھ میں عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن تمام محکموں کو جاری کردیا گیا ہے۔

Related Posts