بھارتی اداکار رندیپ ہودا کی ہونے والی شریکِ حیات کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکار رندیپ ہودا نے حال ہی میں اپنی ہونے والی شریکِ حیات کے متعلق گفتگو کی۔ رندیپ ہودا اور ان کی طویل عرصے سے گرل فرینڈ رہنے والی لِن لائشرام کی شادی ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رندیپ ہودا اپنی ہونے والی شریکِ حیات سے رواں ماہ کے آخر میں ایک نجی تقریب میں شادی کریں گے، جس کے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بہت سے راز سامنے لائے گئے ہیں۔

حریم شاہ کا آئی سی سی اور بھارتی بورڈ پر شرمناک الزام

لِن لائشرام کون ہیں؟

بطور اداکارہ لِن لائشرام نے حال ہی میں کرینا کپور کے ہمراہ فلم ”جانِ جان“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ”اوم شانتی اوم“ میں اداکارہ کو ایک مختصر وقت کا کردار دیا گیا تھا۔

پریانکا چوپڑا کی ہمراہی میں فلم ”میری کوم“ میں بھی لِن لائشرام مرکزی کردار میری کوم کی دوست بنیں جبکہ وہ خود میری کوم کا مرکزی کردار ہی کرنا چاہتی تھیں، جس کیلئے لِن لائشرام نے آڈیشن بھی دیا۔

رندیپ ہودا سے رشتہ

جسم 2، سربجیت، کک اور لال رنگ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رندیپ ہودا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ شوبز کے مداحوں سے مخفی رکھا تاہم 37سالہ لِن لائشرام سے ان کا رشتہ مداحوں کی نظر سے چھپا نہ رہ سکا۔

دونوں اداکاروں کی انسٹاگرام پوسٹس سے مداحوں کو بھی جلد ہی دونوں کے مابین دوستی کا علم ہوگیا۔ گزشتہ برس دیوالی کے موقعے پر بھی رندیپ ہودا نے لِن لائشرام کے ہمراہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

آج سے 2 سال قبل رندیپ ہودا نے لِن لائشرام سے اپنے رشتے کے متعلق میڈیا نمائندگان کو اشارہ دیتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی تھی۔ 2022 میں بھی رندیپ ہودا نے دیوالی کے روایتی لباس میں تصاویر شیئر کیں۔

شادی

تاحال بھارتی میڈیا کو رندیپ ہودا کی شادی کے متعلق زیادہ تفصیلات کا علم نہیں ہے کیونکہ بظاہر رندیپ ہودا خود یہ نہیں چاہتے کہ شادی کی تقریب میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے۔

رواں ماہ کے آخر میں ہی دونوں اداکار شادی کرلیں گے جس میں صرف ان کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ ہی شریک ہوں گے اور شوبز فنکاروں کی بھی ایک محدود تعداد کی شرکت کا امکان ہے۔

Related Posts