جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ضمانت کے بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ سائفر کیس میں ضمانت کے بعد شاہ محمود قریشی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ روانہ ہونے کیلئے تیار تھے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQzODksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDM4OSAtINiz2KfYqNmCINmI2LLbjNixINiv2KfYrtmE24Eg2YHbjNi12YQg2LXYp9mE2K0g2K3bjNin2Kog2qnbjCDZhiDZhNuM2q8g2YXbjNq6INi02YXZiNmE24zYqiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQzOTAsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvRmFpc2FsLVNhbGVoLUhheWF0LTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYs9in2KjZgiDZiNiy24zYsSDYr9in2K7ZhNuBINmB24zYtdmEINi12KfZhNitINit24zYp9iqINqp24wg2YYg2YTbjNqvINmF24zauiDYtNmF2YjZhNuM2KoiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPYp9io2YIg2YjYstuM2LHZkCDYr9in2K7ZhNuBINmB24zYtdmEINi12KfZhNitINit24zYp9iqINmGINmE24zaryDZhduM2rog2LTYp9mF2YQg24HZiCDar9im25Ig24HbjNq6INis2LMg2qnYpyDYqNin2LbYp9io2LfbgSDYp9i52YTYp9mGINii2Kwg2qnbjNuSINis2KfZhtuSINqp24wg2KrZiNmC2Lkg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت سابق وزیر خارجہ کی 15 روزہ نظر بندی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم آر اے بازار پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ گرفتار کیا۔
گزشتہ روز سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت 15روز کیلئے نظر بند کردیا گیا تھا۔ آج سوشل میڈیا پر شاہ محمود قریشی کے گرفتار کیے جانے کی ویڈیو اور بیانات کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
پولیس کی بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہو کر خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا، یہ ظلم ہے اور مجھے قوم کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ "مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے"شاہ محمود قریشی کا بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر خطاب #ShahMehmoodQureshi pic.twitter.com/jlyGZfXS9H
— Siasat.pk (@siasatpk) December 27, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اس بنیاد پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ ایک سینئر سیاستدان ہیں جن کو الیکشن میں حصہ لینا ہے اور ان کی آزادی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے۔
عدلیہ ان معاملات کو دیکھے، شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا ردعمل۔@BarristerGohar#ShahMehmoodQureshi pic.twitter.com/xmw1wLGuyl
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) December 27, 2023
اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں عدالت سے گزارش کروں گا کہ وہ ان تمام معاملات کو دیکھے، آپ نے شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








