اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے 100سے زائد حملے کیے جس سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 21ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ 1 روز کے دوران 100سے زائد حملوں میں مزید 240 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ خان یونس میں ہلالِ احمر ہیڈ کوارٹرز کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جہاں متعدد افراد شہید ہوگئے ہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQzNzgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDM3OCAtINmC2LPYp9mFINqp25Ig2YXYrNin24HYryDZhtuSINmF24zYr9in2YYg2KzZhtqvINiz25Ig2LnYsdioINm524wg2YjbjCDaqduSINiq2KzYstuM24Eg2qnYp9ixINiz25Ig2KfZhtmI2qnavtuMINmB2LHZhdin2KbYtCDaqdix2K/bjCIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQzNzksImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvZ2F6YS1tdWphaGlkLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLZgtiz2KfZhSDaqduSINmF2KzYp9uB2K8g2YbbkiDZhduM2K/Yp9mGINis2YbaryDYs9uSINi52LHYqCDZuduMINmI24wg2qnbkiDYqtis2LLbjNuBINqp2KfYsSDYs9uSINin2YbZiNqp2r7bjCDZgdix2YXYp9im2LQg2qnYsdiv24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LnYsdioINiv2YbbjNinINqp25Ig2LPZiNi02YQg2YXbjNqI24zYpyDZvtixINin24zaqSDYrNmF2YTbgSDZudix24zZhtqIINqp2LEg2LHbgdinINuB25Ig2KzYsyDaqduSINmF2LnZhtuMINuB24zaujogJiM4MjIwO9in2b7ZhtuMINix2KfYptuSINiv24zauiDYp9uSINiv2Y/ZiNmO24zYsduMJiM4MjIxOyAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
حماس کی جانب سے اسرائیلی حملوٹ کا جواب دیا جارہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مزید 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی لاک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 8 فلسطینیوں کو شہید جبکہ فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار سمیت 55فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ نور الشمس پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں 6سے زائد فلسطین شہید کردئیے گئے۔
ڈرون حملے کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 7اکتوبر سے اب تک کی گئی بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 977سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 54 ہزار 536 سے زائد ہوچکی ہے جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔
غزہ میں طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ طبی عملے کے 310 اراکین اور 100 صحافیوں کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے 35 اہلکاروں کو شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج قیدی فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک میں ملوث ہے جس نے اسٹیڈیم میں بچوں اوربڑوں کو برہنہ کھڑا کیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








