ایران کا حملہ دوستی اور ہمسائیگی کے اصولوں کیخلاف ہے۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

ن لیگ کی حکومت عوام اور اداروں کو ساتھ لے کر چلے گی۔شہباز شریف
نوازشریف آئندہ ماہ وطن واپس آ کر انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، شہبازشریف

سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا حملہ دوستی اور ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیرت ہے۔ یہ حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصول کے منافی ہے۔

پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران کا حملہ پاکستان سے دو طرفہ تاریخی تعلقات کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین مخلصانہ مذاکرات اوربامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ حملے میں جاں بحق افراد سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی جو ناقابلِ قبول ہے۔

 ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل فائر کیے اور ڈرون حملے بھی کیے۔ ایرانی سرکاری چینل نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کردی۔

ایرانی سراکاری چینل نور نیوز نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے 2 ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون سے حملے کیے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔

 

Related Posts