کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکہ ہسپتال کے نزدیک ہوا۔
تفصیلات کے مطابق زرغون روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے یا نہیں، اس پر تفتیش جاری ہے۔ ہسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں مستونگ کوڑا خان روڈ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بلوچستان پولیس کے مطابق گزشتہ برس ستمبر کے دوران ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مستونگ دھماکے کے بعد شہر کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، مستونگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مستونگ دھماکے میں ڈی ایس پی سٹی نواز گشکوری بھی شہید ہوگئے، جبکہ شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








