الیکشن کمیشن عام انتخابات کے تمام تقاضے پورے کرچکا ہے۔وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے تمام تقاضے پورے کرچکا ہے۔ انتخابات کرانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا (سی این این) کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن 8فروری کو ہی ہوں گے۔ معیشت کی بحالی ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ الیکشن سے قبل قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

انٹرویو کے دوران نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات ہوجائیں تو عالمی مبصرین شفافیت کے متعلق خود جان چکے ہوں گے۔ فروری میں انتخابات ملک کے معاشی استحکام کی جانب قدم ثابت ہوں گے۔ نگران حکومت انتخابات کی ذمہ داری پوری کرے گی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی جارہی ہیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ عمران خان پر ملک میں جلاؤ گھیراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کارکنان کو اُکسا کر حملے کرائے۔ ہم نے کسی بے گناہ کو جیل میں نہیں ڈالا۔ جو لوگ جیل میں ہیں، 9 مئی کے حملوں میں ملوث تھے۔ الزام لگانا عمران خان کا حق ہے، وہ الزامات لگا سکتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کے ہتھیار بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوتے رہے اور دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے۔ خطے کی صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ افغانوں کی 4 دہائیوں تک میزبانی کی، اب واپس بھیج رہے ہیں۔ 

Related Posts