قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہی آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ٹیم کی مشاورت سے کیا ہے۔ بابر اعظم کی فارم برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں تینوں میچز کے دوران ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ہر بار شکست کھائی۔ ڈنیڈن میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے گراؤنڈ کی تاریخ کو ٹاس فیصلے کی وجہ بتایا۔
کپتان قومی ٹیم شاہین آفریدی نے کہا کہ اس گراؤنڈ کی تاریخ بتا رہی تھی کہ یہاں ہدف کا تعاقب آسان ہوتا ہے۔ بابر اعظم نے ثابت کیا کہ ان کی فارم برقرار ہے۔ اگر ان کے ساتھ دوسرے اینڈ پر کوئی کھڑا رہے تو وہ میچ فنش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم نے 3 میچز میں 3 اچھی اننگز کھیلیں لیکن بد قسمتی سے تینوں میچز میں بولنگ یونٹ نے پاور پلے میں اچھی پرفارمنس نہیں دی۔ ہماری بولنگ کولیپس ہورہی ہے۔ اگر بڑا ایونٹ جیتنا ہے تو ٹیم کو وقت دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا آسان نہیں ہے۔ ہم نے سیریز کی تیاری پوری کی تھی، ٹیم میں تبدیلیاں ورلڈ کپ سے قبل بہترین کمبینیشن کی تیاری کیلئے کر رہے ہیں۔ صائم ایوب بڑا اسٹار بن سکتا ہے جبکہ اعظم خان ڈومیسٹک کا بہترین کھلاڑی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








