وزارتِ خزانہ کا پی ایس او کو 30ارب کی رقم جاری کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، پی ایس او کی وضاحت
کراچی میں ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، پی ایس او کی وضاحت

نگران وزارتِ خزانہ نے پی ایس او کو 30ارب روپے کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کو 5ارب جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے رواں ہفتے کے دوران پی ایس او کو 30ارب جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کیلئے ایس این جی پی ایل کو 5ارب کی رقم جاری کردی گئی۔مزید رقم بھی جلد جاری ہوگی۔

باقی 25ارب کی سبسڈی رواں ہفتے گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے جاری کردی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق ایس این جی پی ایل این او کو فوری 30ارب کی ادائیگی کردے گا۔ گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کی سبسڈی بجٹ میں مختص کی گئی۔

وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے پی ایس او کو 2 پاور پلانٹس دینے سے متعلق فیصلہ کرے گی تاکہ گردشی قرضہ کم کیا جاسکے۔ کابینہ منظوری کے بعد دونوں پاور پلانٹس کے کنٹرولنگ حصص پی ایس او کے حوالے جبکہ گیس سیکٹر کا گردشی قرض 100ارب تک کم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے کافی عرصہ قبل وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے 30 ارب روپے کی ہنگامی امداد منظور کر لی تھی۔ فیصلہ کیا گیا کہ امداد کی رقم عوام سے وصول کی جائے گی۔

حکومت نے جولائی 2022 میں پی ایس او کو بچانے کیلئے 30 ارب کی ہنگامی امداد منظور کی۔ رقم عوام سے ٹیکس لگا کر وصول کی جائے گی۔ 30 ارب ٹیکس وصولی کیلئے وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر سے تجاویز بھی طلب کی گئی تھیں۔

Related Posts