نواز شریف نے وزیر خزانہ بدل کر ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے میں ڈالا۔بلاول

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ ممالک‘ کی فہرست سے نکال دیا، بلاول بھٹو
برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ ممالک‘ کی فہرست سے نکال دیا، بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وزیر خزانہ بدل کر ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار کردیا جبکہ عمران خان طالبان کے متعلق مخصوص سوچ رکھتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو واپس پاکستان بلانے کے فیصلے نے ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کی طرف دھکیلا۔

انٹرویو کے دوران چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عمران خان طالبان اور مختلف اداروں کے متعلق مخصوص سوچ کے حامل تھے۔ ان کے خیال میں اس وقت ادارے میں اس سوچ کی مخالفت تھی۔ عمران خان نے ٹی ٹی پی کا پارلیمنٹ کو بھی نہیں بتایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو آگہی دئیے بغیر خود ہی معافی کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرنے تھے تو پاکستان کا آئین تسلیم کروانا چاہئے تھا۔ انہوں نے معاشی تباہی کی ذمہ داری ن لیگ پر ڈال دی۔

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے وزیر خزانہ کو بدل کر ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار کردیا جبکہ عمران خان نے  سنگین دہشت گردی میں ملوث افراد کو پاکستان میں غیر مشروط دعوت دی تھی۔

Related Posts