وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کا مظہر ہے جبکہ بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے ایل او سی خلاف ورزی اور جارحیت پر حکومتی ردِ عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیر اعظم عمران خان کے پر خلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔
لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی بے حسی اور سفاکی کو ظاہر کرتا ہے۔متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پرخلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔
2/2
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 26, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔
مزید پڑھیں: ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








