اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے، لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکاکہناتھا کہ لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیا تھا،اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوزپرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔
لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیاتھا، اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوزپرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمن کا کردار یاد ہے جب اخبارات اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرنا انکا مشغلہ تھا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمان کا کردار یاد ہے جب اخبارات اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرنا انکا مشغلہ تھا، ان کامزید کہناتھا کہ اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے۔
اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے۔ عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چورلٹیروں اور ڈاکووں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2019
انہوں نےکہا کہ عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چورلٹیروں اور ڈاکووں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ رہنما مریم اورنگزیب کی وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا مخالف بیان کی شدید مذمت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








