اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے، لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکاکہناتھا کہ لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچر شروع کیا تھا،اخبارات کے دفاتر پر حملے اور نیوزپرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمان کا کردار یاد ہے جب اخبارات اور سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کرنا انکا مشغلہ تھا، ان کامزید کہناتھا کہ اداروں کا قانون پر عمل کرنا ڈاکو، چور اور مافیا کو برا لگتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ چورلٹیروں اور ڈاکووں کے قبضے سے قوم کا مال نکلوانا عبادت ہے، اس نیک مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ رہنما مریم اورنگزیب کی وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا مخالف بیان کی شدید مذمت

Related Posts