نئے سال میں خوشیاں، خوشخبریاں اور خوشحالیاں آئیں گی۔فردوس عاشق اعوان کی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

نئے سال میں خوشیاں، خوشخبریاں اور خوشحالیاں آئیں گی۔فردوس عاشق اعوان کی پیش گوئی
نئے سال میں خوشیاں، خوشخبریاں اور خوشحالیاں آئیں گی۔فردوس عاشق اعوان کی پیش گوئی

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیش گوئی کی ہے کہ نئے سال میں خوشیاں، خوشخبریاں اور خوشحالیاں آئیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام، عوامی فلاح اور خاص طور پر عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہوگا۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جن مشکلات کا سامنا کیا، ان کے بعد اب خوشیوں اور خوشبریوں کا وقت آرہا ہے۔ ان شاء اللہ عوام کی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے۔فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے نئے سال کی آمد کے موقعے پر اللہ تعالی سے دُعا کی کہ نیا سال پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والوں کے لیے امن اور سلامتی لائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیب آرڈیننس کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا جس پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے جبکہ نیا سال  2020ء  عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد  گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اجلاس میں 9نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس میں مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: نئے سال مزید سہولیات کا اعلان ہوگا، فردوس عاشق اعوان

Related Posts