سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی و مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی پامردی سے چیلنجز اور مصائب کا سامنا کرنے پر تعریف کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) رہنما رانا ثناء اللہ کی تعریف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ ن لیگ پر کیسز موجودہ حکومت نے سیاسی انتقام لینے کے لیے بنائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے 26 نومبر کو سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت پر رہائی عطا کی جبکہ ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کی مالیت 25 سے 30 ارب ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈمیں پارٹی قائد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور مریم نواز سے ملاقات کی۔
رانا ثنااللہ گزشتہ روز اپنی اہلیہ اور داماد شہریار کے ہمراہ جاتی امراء پہنچے، نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور مریم نوازنے رانا ثنا اللہ کو منشیات کیس میں ضمانت پررہائی ملنے پر مبارکباد دی۔
مریم نواز اورراناثنا اللہ نے ملاقات کے دوران مجموعی صورتحال او رپارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ رانا ثنا اللہ نے مریم نوازسے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی مریم نوازسے ملاقات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








