لاہور: منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈمیں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور مریم نواز سے ملاقات کی۔
رانا ثنااللہ اپنی اہلیہ اور داماد شہریار کے ہمراہ جاتی امراء پہنچے، نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور مریم نوازنے رانا ثنا اللہ کو منشیات کیس میں ضمانت پررہائی ملنے پر مبارکباد دی۔
مریم نواز اورراناثنا اللہ نے ملاقات کے دوران مجموعی صورتحال او رپارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ رانا ثنا اللہ نے مریم نوازسے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








