لاہور: وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے لاہور آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ٹیموں کا دورۂ پاکستان خوش آئند ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محظوظ ہوتی ہے۔ کرکٹ کی عالمی ٹیموں کے پاکستان کے دورے خوش آئند ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کھیل کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک بن چکا ہے جبکہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
A warm welcome to the #Bangladesh Cricket team in Lahore. Pakistan as a nation cherish the game of Cricket. Recent tours by international teams are proving Pakistan to be a safe place for sporting activities.
Good luck to #GreenCaps for T20 series. #PAKvBAN ???????? ????????
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) January 24, 2020
یاد رہے کہ مہمان ٹیم بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ وکٹ کو میچ کے لیے تیار کردیا گیا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتان 1 بج کر 30 منٹ پر آمنے سامنے آگئے۔ میچ کا باقاعدہ آغاز دن 2 بجے کر دیا گیا جبکہ پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا جوش و خروش بھی بھرپور ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش پہلا کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








