پاک بنگلہ دیش سیریز: عالمی ٹیموں کا دورۂ پاکستان خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے لاہور آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ٹیموں کا دورۂ پاکستان خوش آئند ہے۔ 

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محظوظ ہوتی ہے۔ کرکٹ کی عالمی ٹیموں کے پاکستان کے دورے خوش آئند ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کھیل کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک محفوظ ملک بن چکا ہے جبکہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ 

یاد رہے کہ مہمان ٹیم بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان  ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ وکٹ کو میچ کے لیے تیار کردیا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتان 1 بج کر 30 منٹ پر آمنے سامنے آگئے۔ میچ کا باقاعدہ آغاز دن 2 بجے کر دیا گیا جبکہ پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا جوش و خروش بھی بھرپور ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش  پہلا کرکٹ میچ آج  کھیلا جائے گا

Related Posts