اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر سیاسی رہنما و سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے نعمت اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک عظیم انسان رخصت ہوا ہے۔
اظہارِ تعزیت کے ساتھ ساتھ صدرِ مملکت نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ سابق میئر کراچی کی مغفرت فرمائے اور نعمت اللہ خان کے درجات بلند کرے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
ایک عظیم انسان رخصت ہوا۔
اللہ مغفرت کرے اور سابق میئر نعمت اللہ خان صاحب کے درجات بلند کرے۔ آمین pic.twitter.com/adpSBuhAMY— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 25, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کر گئے۔ نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔
نعمت اللہ خان نے کراچی کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا۔نعمت اللہ خان کراچی کی شہری حکومت کے پہلے ناظم اعلیٰ تھے۔
نعمت اللہ خان زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے بعد ازاں آپ نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور کراچی کے امیر رہے ۔
مزید پڑھیں: کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








