صدرِ مملکت عارف علوی کاسابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

صدرِ مملکت عارف علوی کاسابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
صدرِ مملکت عارف علوی کاسابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر سیاسی رہنما و سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے نعمت اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک عظیم انسان رخصت ہوا ہے۔

اظہارِ تعزیت کے ساتھ ساتھ صدرِ مملکت نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ سابق میئر کراچی کی مغفرت فرمائے اور نعمت اللہ خان کے درجات بلند کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کر گئے۔ نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔

نعمت اللہ خان نے کراچی کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا۔نعمت اللہ خان کراچی کی شہری حکومت کے پہلے ناظم اعلیٰ تھے۔

نعمت اللہ خان زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے بعد ازاں آپ نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور کراچی کے امیر رہے ۔

مزید پڑھیں: کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان  انتقال کرگئے

Related Posts