تمام علماء قابلِ احترام اور تمام علوم کا مآخذ قرآنِ مجید ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad Chaudhry criticized JUI

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان سمیت علمائے اسلام سے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا ہے کہ تمام علماء قابلِ احترام اور تمام علوم کا مآخذ قرآنِ مجید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم 2 اپریل کو بھی مفتی منیب الرحمان اور پوپلزئی صاحب کا انتظار کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے لیے تمام علماء قابلِ احترام ہیں البتہ یہ دلیل تسلیم نہیں کہ چاند کی رویت کا سائنس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ تمام علوم کا مآخذ قرآنِ پاک ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ 2 اپریل کو رویتِ ہلال کے لیے مولانا منیب الرحمان اور دیگر کا انتظار کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل رجب کا چاند نظر نہ آنے کے باعث مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ  یکم رجب المرجب بدھ 26 فروری اور شبِ معراج اتوار 22 مارچ کو ہوگی۔

رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس گزشتہ ماہ  مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہواجس میں مرکزی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:رویتِ ہلال کمیٹی نے رجب اور شبِ معراج کی پیشگوئی کردی

Related Posts