اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان سمیت علمائے اسلام سے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا ہے کہ تمام علماء قابلِ احترام اور تمام علوم کا مآخذ قرآنِ مجید ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک خبر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم 2 اپریل کو بھی مفتی منیب الرحمان اور پوپلزئی صاحب کا انتظار کریں گے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے لیے تمام علماء قابلِ احترام ہیں البتہ یہ دلیل تسلیم نہیں کہ چاند کی رویت کا سائنس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ تمام علوم کا مآخذ قرآنِ پاک ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ 2 اپریل کو رویتِ ہلال کے لیے مولانا منیب الرحمان اور دیگر کا انتظار کیا جائے گا۔
ہم دو اپریل کو بھی مولانا منیب الرحمن اور پوپلزئ صاحب کا انٹظار کریں گے ہمارے لئے تمام علماء قابل احترام ہیں، البتہ یہ دلیل تسلیم نہیں کہ چاند کی روئیت کا سائنس سے تعلق نہیں اس لئے کہ تمام علوم کا ماخذ قران پاک ہے اور علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ https://t.co/5TOMbaCemU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 5, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل رجب کا چاند نظر نہ آنے کے باعث مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ یکم رجب المرجب بدھ 26 فروری اور شبِ معراج اتوار 22 مارچ کو ہوگی۔
رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس گزشتہ ماہ مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہواجس میں مرکزی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:رویتِ ہلال کمیٹی نے رجب اور شبِ معراج کی پیشگوئی کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








