اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان سے کورونا وائرس کے حوالے سےایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قاسم خان سوری نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے شکار 17 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر شیخ زید ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔
قاسم خان سوری نے کہا کہ مریضوں کو ڈسچارج کرنےسے قبل دو بار ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان کا نتیجہ منفی آیا۔ یہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
الحمدللہ بلوچستان سے #COVID19 سے متعلق ایک بڑی خوشخبری، کورونا وائرس کا شکار 17 مریض مکمل صحتیاب ہو کر شیخ زید ہسپتال سےڈسچارج، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سےاب تک ملک میں کورونا کے بیقوقت صحتیاب ہونےوالے مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، مریضوں کو ڈسچارج سےقبل 2 مرتبہ ٹیسٹ کیاگیا۔ ???? pic.twitter.com/JcU6VueYAN
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 31, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








