بلوچستان سے کورونا وائرس کے بارے میں خوشخبری آ گئی۔قاسم خان سوری

تازہ ترین

تازہ ترین

Qasim Suri filed a case against the opponents

اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان سے کورونا وائرس کے حوالے سےایک بڑی  خوشخبری آ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قاسم خان سوری نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے شکار 17 مریض  مکمل طور پر صحتیاب ہو کر شیخ زید ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ مریضوں کو ڈسچارج کرنےسے قبل دو بار ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان کا نتیجہ منفی آیا۔ یہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ 

Related Posts