کراچی: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ افراد کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ جو لوگ اللہ کے کرم سے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں ، کثرت سے شکر ادا کریں، کثرتِ شکر اللہ تعالیٰ کی رحمت کو متوجہ کرتا ہے۔
ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ جو مرد و خواتین بیمار ہیں، ان کی صحت کیلئے اور جو محفوظ ہیں ان کی حفاظت کے لیے دُعا بھی کثرت سے کریں۔ شکر اور دُعا بلاؤں کو دفع کرنے میں بہت مؤثر ہیں۔
جو لوگ بفضلہ تعالی کورونا وائرس سے محفوظ ہیں وہ کثرت سے اللہ تعالی کاشکر ادا کریں کثرت شکر بھی اللہ تعالی کی رحمت کو متوجہ کرتا ہے نیز جو مرد یا عورت بیمار ہیں انکی صحت کے لئے اور جو محفوظ ہیں انکی حفاظت کے لئے دعا بھی کثرت سے کریں شکراور دعا بلاؤں کو دفع کرنے میں بہت موثر ہیں
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) April 2, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ طبی ماہرین ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ حکومت کا مشورہ ہے کہ جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھی جائے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ آپ سب صحت مند اور سلامت رہیں۔ دُنیا کے تمام ڈاکٹر متفقہ طور پر کورونا وائرس پھیلانے کی حوصلہ شکنی کیلئے سماجی دوری کی حمایت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھی جائے۔صدرِ مملکت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








