حکومت کا مشورہ ہے کہ جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھی جائے۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

صدر مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز، رخصت پر روانہ ہوگئے
صدر مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز، رخصت پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ طبی ماہرین ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ حکومت کا مشورہ ہے کہ جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ  آپ سب صحت مند اور سلامت رہیں۔ دُنیا کے تمام ڈاکٹر متفقہ طور پر کورونا وائرس پھیلانے کی حوصلہ شکنی کیلئے سماجی دوری کی حمایت کر رہے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کا مشورہ ہے کہ ہم جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف فرمائے، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہی میرے دین کی اصل روح ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کا پیغام بھی شیئر کیا۔

گزشتہ ہفتے صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نمازِ جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی بجائے نمازِ ظہر گھر پر پڑھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قوم کو پیغام دیا کہ اسلام نے سردی اور بیماری کی صورت میں نماز گھر پر ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ 

Related Posts