اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق پاکستانی انجینئرز نے 150 خراب وینٹی لیٹرز کو فعال کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے انجینئرنگ ادارے اب تک 150 کے لگ بھگ خراب وینٹی لیٹرز کو فعال کرچکے ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتال میں اگر آپ کا وینٹی لیٹر خراب ہے تو ہم ٹھیک کرسکتے ہیں۔
ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز اور پاکستان بھر میں وینٹی لیٹرز کی قلیل تعداد کے پیشِ نظر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھی ٹھیک کردے گی۔
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آپ کا وینٹی لیٹر صرف اِس وعدے پر بالکل مفت فعال کریں گے کہ اگر کسی مریض کو ضرورت پرے تو وینٹی لیٹرز کی سہولت مفت مہیا کریں گے۔
پاکستان کے انجینئرنگ ادارے اب تک 150کے لگ بھگ خراب وینٹیلیٹرز کو فعال کر چکے ہیں ، پرائیویٹ ہسپتال میں اگر آپ کا وینٹیلیٹر خراب ہے تو آپ ہم آپ کا وینٹیلیٹر بالکل مفت فعال کریں گے صرف اس وعدےپر کہ آپ کرونا کے مریض کو اگر ضرورت پڑے تو ویینٹیلیٹر کی سہولت مفت دیں گے۔ #CoronaVirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








