پاکستانی انجینئرز نے 150 خراب وینٹی لیٹرز فعال کردئیے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی انجینئرز نے 150 خراب وینٹی لیٹرز فعال کردئیے۔فواد چوہدری
پاکستانی انجینئرز نے 150 خراب وینٹی لیٹرز فعال کردئیے۔فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق  پاکستانی انجینئرز نے 150 خراب وینٹی لیٹرز کو فعال کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے انجینئرنگ ادارے اب تک 150 کے لگ بھگ خراب وینٹی لیٹرز کو فعال کرچکے ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتال میں اگر آپ کا وینٹی لیٹر خراب ہے تو ہم ٹھیک کرسکتے ہیں۔

ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز اور پاکستان بھر میں وینٹی لیٹرز کی قلیل تعداد کے پیشِ نظر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھی ٹھیک کردے گی۔ 

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آپ کا وینٹی لیٹر صرف اِس وعدے پر بالکل مفت فعال کریں گے کہ اگر کسی مریض کو ضرورت پرے تو وینٹی لیٹرز کی سہولت مفت مہیا کریں گے۔ 

Related Posts