پشاور: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے عرب امارات کے مسافر کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی وضاحت کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ خاتون صحافی کے مطابق عرب امارات کے ایک مسافر نے قرنطینہ سینٹر کی سہولیات پر سوالات اٹھائے جبکہ میں اس کے بارے میں کچھ حقائق بیان کرنا چاہتا ہوں۔
خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ قرنطینہ سینٹر کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قرنطینہ ہی سمجھا جائے۔ وہ کوئی فائیو اسٹار ہوٹل نہیں ہے جس کی تصاویر جاری کی گئیں۔
صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ مذکورہ مسافر دیگر چند مسافروں کے ہمراہ قرنطینہ سینٹر آیا جبکہ انہیں ایک اور فلائٹ میں جانا تھا جو صرف قیدیوں کیلئے تھی۔ اس کے باوجود اس کی عارضی رہائش اور واش روم کو صاف کیا گیا جو تصاویر سے ظاہر ہے۔
وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ آپ کو سوچنا چاہئے کہ ایک شخص سہولیات کا استعمال ہنگامی فلائٹ گھر میں کر رہا تھا۔ اس کے باوجود اس کے لیے انتظامات کیے گئے، تاہم ہمارا سہولت یافتہ انسان 48 گھنٹے کی مشکلات برداشت نہیں کرسکتا تھا۔
تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ مذکورہ مسافر نے کہا کہ اس کا ٹیسٹ باری آنے سے قبل کیا جائے اور اسے گھر بھیجا جائے جو پروٹوکول کے خلاف تھا۔ دونوں ہی درخواستوں کو مسترد کردیا گیا جو ہمارے خیال میں بالکل درست ہے۔
2. Think!
An individual uses privilege to get on an emergency flight home. Despite that, arrangements are made for him.
Since our privileged cannot bear 48 hrs of discomfort, he also asks to be tested out of turn, & sent home against protocol; both requests rightly denied. pic.twitter.com/2qSgxxrlHx— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) April 17, 2020
کے پی کے کے وزیرِ صحت نے کہا کہ مانتے ہیں کہ قرنطینہ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات مثالی نہیں، لیکن ہمارے پاس یہی سہولیات دستیاب ہیں اور ہم اپنی بہترین کوشش کرکے یہ سہولیات عوام کو فراہم کرتے ہیں۔ اس کے باوجود خیبر پختونخواہ نے اسلام آباد سے درخواست قبول کی۔
اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہمیں فخر ہے خیبر پختونخواہ وہ پہلا صوبہ تھا جس نے اسلام آباد سے عالمی پروازوں کی درخواست قبول کی، حالانکہ ہمارے پاس محدود سہولیات تھیں۔ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی برادری سے گزارش کرتے ہیں جو بہتر کیا جاسکتا ہے، اس پر غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن ضلعی انتظامیہ اور بہترین خدمات انجام دینے والے سینیٹری ورکرز کی خدمات کو چھوٹا بنا کر پیش نہ کریں۔
میڈیا نمائندگان کو سمجھاتے ہوئے تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ جو لوگ سہولیات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے باوجود شکایت کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کا مزید غلط استعمال چاہتے ہیں، انہیں مسترد کرنا خیبر پختونخواہ حکومت کا درست فیصلہ ہے جس کے تحت ایسی باتوں کی نفی کی گئی۔
4. Do point out what can be improved, but please don't belittle the efforts that the district admin and these extraordinary sanitary workers are making; even for those who abuse privilege and yet still complain, because they wanted to abuse it some more and GoKP denied them. pic.twitter.com/uPxMK22l3T
— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) April 17, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








