پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے مذہبی علماء بنی اسرائیل کے پادری بنتے جا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اللہ نے نماز باجماعت فرض کی ہے لیکن خراب موسم کے پیشِ نظر آسانیاں بھی فراہم کی ہیں جن میں تمیم یعنی پانی نہ ہونے کی صورت میں مٹی سے وضو کرنا شامل ہے۔
پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ تمیم کے ساتھ ساتھ ہم نماز کو مختصر کرکے پڑھ سکتے ہیں یعنی قصر کرسکتے ہیں اور مساجد میں جانے کی بجائے نماز گھروں پر بھی ادا کی جاسکتی ہے جو صرف خراب موسم میں دی گئی سہولیات ہیں لیکن مہلک وائرس خراب موسم سے زیادہ خطرناک ہے۔
فلم انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اس کے باوجود ہمارے علماء بنی اسرائیل کے پادری بنتے جا رہے ہیں جو خدا سے وہ کام کروانا چاہتے تھے جو ان کے منہ سے نکلتا تھا ، حالانکہ انہیں خدا کے احکامات کی پیروی کرنی چاہئے تھی۔
Allah has given ease in his prayer from Tayyamum/Qasr/praying at home incase of bad weather let alone a deadly virus but it feels like the Clergy in my country is becoming like the Pharisees of Bani Isarel who want God to do wht they say rather than surrender to what God says.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) April 16, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








