مانچسٹر: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے فضائی عملے کو برطانوی ویزہ نہ ہونے پر برطانیہ کے مانچسٹر ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ شرمناک واقعہ قومی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی کے 701 کے ساتھ پیش آیا جس پر سوار مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پرواز نمبر پی کے 701 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوئی تھی جہاں پہنچنے پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ویزہ نہ رکھنے والے فضائی عملے کو حراست میں لے لیا۔
فضائی عملے کی غیر ذمہ داری کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جبکہ گزشتہ ہفتے بھی فضائی عملہ ویزے کے بغیر برطانیہ پہنچا تھا جس پر امیگریشن حکام نے انہیں 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا تھا۔
برطانوی امیگریشن حکام نے جرمانے کے ساتھ ساتھ قومی ائیر لائن کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آئندہ یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا گیا تو عملے کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس کے باوجود پی آئی اے کا فضائی عملہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ویزے کے بغیر برطانیہ کے مانچسٹر ائیرپورٹ جا پہنچا جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ناکافی انتظامات پر پی آئی اے کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا جبکہ پی آئی اے میں کوروناسے نمٹنے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات پرعمل نہیں کیا گیا۔
ناکافی حفاظتی انتظامات پر 12 روز قبل کپتانوں نے ڈی بریف لکھ دیا۔کینیڈا سے واپسی پرطیارے میں اسپرے کے بغیراستنبول سے پاکستانیوں کو سوار کرایا گیا۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کے پائلٹس کا جہاز اڑانے سے انکار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








