شرحِ سود میں کمی وزیرِ اعظم کے معاشی استحکام کے عزم کا اظہار ہے۔وفاقی حکومت

تازہ ترین

تازہ ترین

شرحِ سود میں کمی وزیرِ اعظم کے معاشی استحکام کے عزم کا اظہار ہے۔وفاقی حکومت
شرحِ سود میں کمی وزیرِ اعظم کے معاشی استحکام کے عزم کا اظہار ہے۔وفاقی حکومت

اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ شرحِ سود میں کمی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاشی استحکام کے عزم کا اظہار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شرحِ سود میں کمی وزیرِ اعظم کے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو متحرک رکھنے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شرحِ سود میں 2 فیصد کمی لائی گئی ہے جو تجارتی اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی اور معیشت کی مضبوطی و استحکام میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران معیشت کا پہیہ چلانا اور مزدور کا چولہا جلانا ہی وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کا مشن ہے۔ 

Related Posts