اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان سمیت ستر سے زائد ممالک کے قرضے منجمد کیے جانے کے اقدام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اپیل پر جی 20 ممالک کا ردِ عمل حوصلہ افزاء ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان تیسری دُنیا کے پہلے رہنما تھے جنہوں نے امیر ممالک کو کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کی سب سے زیادہ مدد یہ ہوگی کہ آپ ان کے قرضوں کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کریں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اِس اپیل پر جی 20 ممالک کا ردِ عمل انتہائی حوصلہ افزاء ہے جبکہ ادائیگی کی قسطوں میں جو ایک سال کی چھوٹ دی گئی ہے، یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑی سہولت ہے۔
وزیر اعظم @ImranKhanPTI تیسری دینا کے پہلے رہنما تھے جنہوں نے امیر ملکوں کو کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کی سب سے زیادہ مدد یہ ہو گی کہ آپ ان کے قرضوں کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کریں، اس اپیل پر G20 کا رد عمل انتہائ حوصلہ افزاء ہے، ادائیگی کی قسطوں میں ایک سال کی چھوٹ بڑی ریلیف ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرضے 1 سال کی مدت کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔
مالیاتی فنڈ حکام کے مطابق 76 ممالک کے قرضے منجمد کرنے کی منظوری گزشتہ روز جی 20 ممالک کی رضامندی کے بعد دی گئی جبکہ 76 ممالک کے مجموعی قرضوں کا حجم 40 ارب ڈالرز بنتا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے 76 ممالک کے قرضے منجمد کردئیے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








