صدرِ آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر فخر امام کی ملاقات، مسئلۂ کشمیر پر گفتگو

تازہ ترین

تازہ ترین

صدرِ آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر فخر امام کی ملاقات، مسئلۂ کشمیر پر گفتگو
صدرِ آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر فخر امام کی ملاقات، مسئلۂ کشمیر پر گفتگو

صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق فخر امام سے ملاقات کی جس کے دوران مسئلۂ کشمیر پر گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ میں نے وفاقی وزیر سیّد فخر امام سے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے مسئلۂ کشمیر پر ہمیشہ مضبوط دلائل پیش کیے۔

پیغام میں وفاقی وزیر سیّد فخر امام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے فخر امام نے کشمیر کاز پر ہمارے مؤقف کی بھرپور ترجمانی کی جبکہ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سیّد فخر امام نے صدرِ آزاد کشمیر کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ وفاقی حکومت تحفظِ خوراک کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے جبکہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے جنگ اور لاک ڈاؤن کے دوران ہم آزاد کشمیر سے تعاون جاری رکھیں گے۔ 

Related Posts