احتیاطی تدابیر سے ہی کورونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، گورنر سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

governor sindh imran ismail Exclusive Video Message about coronavirus

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پوری دنیا کےطرح ہمارا ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہےمگراللہ کا بہت کرم ہے کہ پوری دنیا کی طرح ہمارا ملک اس وباء کا دیگر ممالک کی طرح کا شکار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں احتیاط کے ساتھ جینا ہوگا تب ہی اس وبا سے بچ سکتے ہیں، مستقبل میں ہمیں اس سے زیادہ احتیاط کرنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک ایسی طاقت ہمارے ساتھ ہے جو ہم سب کاپوری کائنات کا پیدا کرنے والا ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہِل سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وائرس پر کنٹرول اورانتہائی تکلیف کا شکار افراد کی بحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

رمضان کا چاند دیکھ کر ہم رب کے حضور اپنے ہاتھ دُعا کے لئے اٹھائیں کہ اللہ تعالیٰ اس وائرس کا خاتمہ کردے ۔اس ماہِ مقدس میں اللہ سے گِڑ گِڑا کر دُعا کریں گے کہ اِس وائرس کو ہماری زندگی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے کے الیکٹرک سے عوام کے حقوق کا سودا کرلیا، کامران اختر

گورنر سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ چاند رات کو اپنے گھروں کی چھت پر بالکونی پر آئیں، میں بھی انشاءاللہ آپ کے ساتھ ساتھ دُعا کروں گا ۔ آئیےہم رمضان کا چاند دیکھ اپنے گھروں کی چھت پر آکر دُعا کریں۔

Related Posts