ہمسایہ ملک بھارت تباہی کی طرف جا رہا ہے۔فواد چوہدری نے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمسایہ ملک بھارت تباہی کی طرف جا رہا ہے۔فواد چوہدری نے خبردار کردیا
ہمسایہ ملک بھارت تباہی کی طرف جا رہا ہے۔فواد چوہدری نے خبردار کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت تباہی کی طرف جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کیا ہمارے خطے میں کوئی ایک ملک بھی ایسا ہے جسے بھارت غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف نہ ہو؟

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی نریندر مودی سرکار خطے میں موجود ہر ملک کو غیر مستحکم کرنے اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوششوں میں مصروف ہے جسے کوئی درست راستہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور انہیں غیر مستحکم کرنے کی احمقانہ کاوشوں کے سبب ایک ایسے راستے پر چل رہا ہے جو تباہی کی طرف جاتا ہے جبکہ انہوں نے یہ بات ریڈیو پاکستان کی ایک خبر کے ردِ عمل میں کہی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق نیپال نے بھارتی آرمی چیف کے کالا پانی تنازعے پر بیان پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ نیپال نے کہا کہ کالا پانی تنازعے پر بھارتی افواج کے سربراہ کا بیان ہمارے عوام کی توہین ہے۔ 

Related Posts