پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ خطرناک ہے۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ خطرناک ہے۔شہباز شریف
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ خطرناک ہے۔شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ خطرناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ ہماری گہری بے چینی کا باعث ہے لیکن موجودہ حکومت سے ہمیں یہی توقع تھی۔

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حکومت روزِ اوّل سے اپنی نامعقول ، نااہل اور بے سمت پالیسیوں کے باعث ایسے ہی نتائج کی متحمل ہوسکتی تھی تاہم موجودہ حکومتی رجحانات کا سی سی آئی کے میں جائزہ لے لیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات جلد اٹھائے۔ اس سلسلے میں تحریکِ انصاف کی حکومت نے اگر مزید دیر کی تو کورونا وائرس مزید جانیں لے سکتا ہے۔ 

Related Posts